برطانوی وزیراعظم صدر ٹرمپ کو بریگزٹ منصوبے کی تفصیلات بتائیں گی

لندن۔13 جولائی(اے پی پی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں بریگزٹ منصوبے سے متعلق تفصیلات بتائیں گی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ٹرمپ نے اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ تھریسامے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ایک نئے بریگزٹ منصوبےکے ساتھ یورپی یونین کے …

لندن۔13 جولائی(اے پی پی)برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں بریگزٹ منصوبے سے متعلق تفصیلات بتائیں گی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل ٹرمپ نے اس منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ تھریسامے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم ایک نئے بریگزٹ منصوبےکے ساتھ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کریں گی۔واضح رہے کہآئندہ برس مارچ تک برطانیہ کو یورپی یونین سے اخراج سے قبل یورپ کے ساتھ کسی معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

مزید خبریں