نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات وقومی ورثہ سید علی ظفر کی بنوں اورمستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات وقومی ورثہ سید علی ظفر نے بنوں اورمستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں معصوم شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں نگران وزیراطلاعات نے ملک میں امن کو سبوتازکرنے کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے ۔نگران وزیر نے دھماکے …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیراطلاعات، نشریات وقومی ورثہ سید علی ظفر نے بنوں اورمستونگ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں معصوم شہریوں کی قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں نگران وزیراطلاعات نے ملک میں امن کو سبوتازکرنے کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے ۔نگران وزیر نے دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارسراج رئیسانی دیگر شہداءکے واقعے پر گہرے رنج وغم اورمتاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔انہوں نے بم دھماکوں کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔