صدر مملکت ممنون حسین کی مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ صدر مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداءکے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں …

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مستونگ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ صدر مملکت نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداءکے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ بنوں اور مستونگ بم دھماکوں کے بعد صدر مملکت نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔ صدر مملکت کو کراچی میں ایک معروف تاجر کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنی تھی تاہم دھماکوں کے بعد انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔