گال۔14 جولائی(اے پی پی) دیمتھ کرونارتنے کی شاندار بیٹنگ کے بعد دلروون پریرا کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 278 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز ٹیم 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے تیسرے ہی روز اپنی دوسری اننگز …
سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد ہرا دیا،
گال۔14 جولائی(اے پی پی) دیمتھ کرونارتنے کی شاندار بیٹنگ کے بعد دلروون پریرا کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 278 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، پروٹیز ٹیم 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے تیسرے ہی روز اپنی دوسری اننگز میں 73 رنز پر ڈھیر ہو گئی، دلروون پریرا کی جادوئی سپن باﺅلنگ کے سامنے پروٹیز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پریرا نے میچ میں 10 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، کرونارتنے کو شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا









