عازمین کی امیگریشن کے لئے پاسپورٹ اہلکار مستعد

جدہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج 1439ھ کے لئے ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سعودی ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے عازمین کے پہلے قافلے پہنچ گئے جن کا پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل …

جدہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج 1439ھ کے لئے ارض مقدس پہنچنے والے عازمین کے امیگریشن کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ سعودی ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حج ٹرمینل سے عازمین کے پہلے قافلے پہنچ گئے جن کا پرجوش طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیما ن الیحییٰ نے کہا ہے کہ محکمہ نے ضیوف کے استقبال کے سالانہ پروگرام کے تحت حج کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ تربیت یافتہ عملہ اور جدید ترین مشینیں مہیا کردی گئی ہیں۔ جعلسازی کے سدباب کا مکمل انتظام کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں