مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے آسیہ اندرابی کی تہاڑ جیل میں نظربندی کی مذمت

سری نگر۔ 17 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی رہنماﺅں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو تیس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …

سری نگر۔ 17 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی رہنماﺅں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو تیس روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قائدین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے مقبوضہ علاقے میںانتقامی کارروائیاں آزادی پسند رہنماﺅں کو مرعوب کرنے کی بھارت کی کوششوںکا حصہ ہےں ۔ انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مختلف جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماﺅں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کرنے کیلئے اپنی ٹیمیں بھارت اور مقبوضہ کشمیر روانہ کریں۔ مشترکہ حریت قیادت نے این آئی اے کی طرف سے معروف کشمیری صحافی عاقب جاوید کو تحقیقات کیلئے نئی دلی طلب کرنے کی بھی مذمت کی ۔

مزید خبریں