برلن ۔23 جولائی(اے پی پی) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی وولکس ویگن نے انجن سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کے باعث گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کے انجنز سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کی شکایت پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر یکم اگست سے عمل کیا جائے …
وولکس ویگن کا انجن سے مضر گیس کے اخراج پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان
برلن ۔23 جولائی(اے پی پی) جرمنی کی موٹر ساز کمپنی وولکس ویگن نے انجن سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کے باعث گاڑیوں کی فروخت روکنے کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کے انجنز سے آلودگی پھیلانے والی گیس کے اخراج کی شکایت پر گاڑیوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر یکم اگست سے عمل کیا جائے گا۔ فوری طور پر 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیوں کی ترسیل روکی جائے گی جس کےلئے کثیر منزلہ پارکنگ پلازے اور کھلے میدان کرائے پر حاصل کئے جارہے ہیں۔









