پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جمہوریت کو داﺅ پر لگا دو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں لوگوں نے …

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی طرح یہ نہیں کہیں گے کہ جمہوریت کو داﺅ پر لگا دو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں لوگوں نے عمران خان کے نظریے کو سمجھا ہے اور ہماری جماعت کو کامیاب کرایا ہے، میں نے الیکشن کے دن ہی عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کراچی میں لاہور سے بھی زیادہ سیٹیں ملیں گی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ پی ٹی آئی کو کراچی سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے، کراچی نے واحد جماعت پی ٹی آئی کو قومی سطح پر تسلیم کیا ہے جس کا صلہ ہم کراچی کے عوام کی خدمت کر کے اور ان کے مسائل کو حل کر کے دیں گے۔