نگران وفاقی وزیر محمد یوسف شیخ کا ادویات کے بارے میں مربوط ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ معیاری، مو¿ثر اور محفوظ ادویات صحت کے نظام کا ضروری اور لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں ادویات …

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ معیاری، مو¿ثر اور محفوظ ادویات صحت کے نظام کا ضروری اور لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں ادویات کے بارے میں مربوط ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈریپ ادویات کی ریگولیٹری کا کام مو¿ثر، اپنی نوعیت کی شاہکار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پریکٹسز سے ہی کر سکتا ہے اور ڈریپ کے ایک ہی نظام میں مربوط ڈیٹا کے اس سوفٹ ویئر پر عملدرآمد سے ریگولیٹری کاموں میں بہتری آئے گی اور اس نظام سے محفوظ، مو¿ثر اور معیاری ادویات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔