پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جمعہ کو یہاں بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے انتخاب جیتنے پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی …

اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جمعہ کو یہاں بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے انتخاب جیتنے پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی سفیر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سعودی عرب کے بارے میں جن خیالات و جذبات کا اظہار کیا گیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوتے ہی سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی ولی عہد کے اس دورہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے۔