اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو برادر اور دوست ممالک کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو اپنے خطاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سعودی عرب، چین، امریکہ، افغانستان اور بھارت سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تحریک انصاف …
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو برادر اور دوست ممالک کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔27 جولائی (اے پی پی)عام انتخابات میں اکثریتی جماعت بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو برادر اور دوست ممالک کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو اپنے خطاب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سعودی عرب، چین، امریکہ، افغانستان اور بھارت سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ تحریک انصاف کی قیادت کو دوست ممالک کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمر زاخیل وال نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران افغانستان کے حوالہ سے خیرمقدمی مو¿قف اختیار کرنے پر ان کے قریبی دوستانہ تعلقات قائم ہوئے، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن، استحکام اور افغان پناہ گزینوں کیلئے تعمیری کردار ادا کرے گا۔ چین نے پاکستان میں پرامن اوراحسن انداز میں انتقال اقتدارکے مرحلے کی تکمیل کی امیدظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی تبدیلی سے قطع نظر پاک چین سدابہارتعاون اورسٹریٹجک شراکت داری ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان میں عام انتخابات کے مرحلہ کا گہری نظر سے مشاہدہ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں انتقال اقتدار کامرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گا اور یہ پاکستان کی ترقی اوراستحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔








