لاہور۔28جولائی(اے پی پی )ممبر کسٹمز ایف بی آر محمد زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ تجارت کا فروغ ایف بی آر کی پالیسی کے بنیادی نکات میں شامل ہے،کسٹمز کلکٹریٹ کی طرف سے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں محصولات میں اضافہ قابل تحسین ہے ۔وہ ہفتہ کے روز مغلپورہ ڈرائی پورٹ لاہورپرکسٹمزلیبارٹری‘لائبریری اور کانفرنس روم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں کثیر تعدادمیں کسٹمز …
ممبر کسٹمززاہد کھوکھر کامغلپورہ ڈرائی پورٹ لاہورپرکسٹمزلیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔28جولائی(اے پی پی )ممبر کسٹمز ایف بی آر محمد زاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ تجارت کا فروغ ایف بی آر کی پالیسی کے بنیادی نکات میں شامل ہے،کسٹمز کلکٹریٹ کی طرف سے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں محصولات میں اضافہ قابل تحسین ہے ۔وہ ہفتہ کے روز مغلپورہ ڈرائی پورٹ لاہورپرکسٹمزلیبارٹری‘لائبریری اور کانفرنس روم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں کثیر تعدادمیں کسٹمز کے افسران‘ لاہورچیمبر آف کامرس کے عہدیداران‘ آپٹما اور کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔محمد زاہد کھوکھر نے کسٹمز افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور پروفیشنلز ادارہ کی ترقی کیلئے ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں کیونکہ اس سے نہ صرف ادارہ کی نیک نامی ہو گی بلکہ افسران اور ملازمین کے وقار میں بھی اضافہ ہو گا۔








