مرکز سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آزادانہ طور پر حکومت بنائیں گے ، بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت بنائیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے منتخب امیدواروں اور دیگر کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے سے پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے منتخب امیدواروں اور دیگر کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو ساتھ ملانے سے پی ٹی آئی صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے نمبر گیم مکمل کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکز سمیت صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آزادانہ طور پر حکومت بنائیں گے جبکہ بلوچستان میں ہم اتحادی حکومت بنائیں گے جس کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے شروع ہو چکے ہیں۔