پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے اوردورہ کابل کی دعوت دی ہے۔اتوار کو چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی اور عمران خان کی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیل بتاتے …

اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے اوردورہ کابل کی دعوت دی ہے۔اتوار کو چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی اور عمران خان کی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ افغان صدر نے پاکستان تحریک پاکستان کے چیئرمین عمران خان کو دورہ کابل کی دعوت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان صدر نے عمران خان کو 2018کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کی مبارکباد بھی دی اور افغان صدر نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی تعلقات ہیں۔