اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے جس نے 2018ءکے عام انتخابات میں ملک میں بہت بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اس لیے یہ جیت پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے جس نے عمران خان کے پیغام کو سنا، انہیں …
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیت کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے جس نے 2018ءکے عام انتخابات میں ملک میں بہت بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اس لیے یہ جیت پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے جس نے عمران خان کے پیغام کو سنا، انہیں سپورٹ کیا اور عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد رنگ لائی اور پی ٹی آئی کامیاب ہوئی، ہم امریکہ سے برابری، باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات کی نسبت پی ٹی آئی کے ووٹ بنک میں بھی اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ لوگ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے عمران خان کے پیغام کو سنتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم سے واسطہ ہے اور قوم نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پرعزم ہیں کہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔








