اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی رہنماﺅں کی طرف سے عمران خان کو مبارکبادکے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے انتخابات کو بیرون ملک تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر …
شاہ محمود قریشی کی الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ عالمی رہنماﺅں کی طرف سے عمران خان کو مبارکبادکے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے انتخابات کو بیرون ملک تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی ہے۔ 2018ءکے انتخابات شفاف اور منصفانہ کرانے پر الیکشن کمیشن کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی مبصرین نے پاکستان کے انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر عمران خان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کے انتخابات کو بیرون ملک تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیشتر سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔








