چیف ایگزیکٹو پاکستان فرنیچر کونسل میاں محمد کاشف اشفاق

لاہور ۔ 30جولائی (اے پی پی) سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کے بعد ملکی فرنیچر کی صنعت کی سرپرستی کرنے اور نئی اختراعات اور ڈیزائنوں کے ساتھ عالمی منڈیوں میں موئثر مقام بناکر اربوں ڈالر سالانہ برآمدات میں اضافہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پاکستان فرنیچر کونسل کے دفتر میں کونسل کے چیف ایگزیکٹو …

لاہور ۔ 30جولائی (اے پی پی) سابق گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سازی کے بعد ملکی فرنیچر کی صنعت کی سرپرستی کرنے اور نئی اختراعات اور ڈیزائنوں کے ساتھ عالمی منڈیوں میں موئثر مقام بناکر اربوں ڈالر سالانہ برآمدات میں اضافہ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں پاکستان فرنیچر کونسل کے دفتر میں کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت اس شعبے کے ساتھ روابط میں اضافے ، مارکیٹ کی صورتحال و صنعت کی بہتری، ضروریات کے ادراک اور انھیں پورا کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔