اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے وزراءاعلیٰ ، صوبائی و وفاقی کابینہ کے اراکین کی نامزدگیوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل کی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی نے کہا ہے کہ کسی بھی فیصلہ کی صورت میں مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ باضابطہ طور پر میڈیا کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور فرضی نامزدگیوں …
میڈیا وزراءاعلیٰ، صوبائی و وفاقی کابینہ کے اراکین کی نامزدگیوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے، پاکستان تحریک انصاف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے وزراءاعلیٰ ، صوبائی و وفاقی کابینہ کے اراکین کی نامزدگیوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کی اپیل کی ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ افتخار درانی نے کہا ہے کہ کسی بھی فیصلہ کی صورت میں مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ باضابطہ طور پر میڈیا کو آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں اور فرضی نامزدگیوں سے ابہام اور افواہ سازی کو فروغ مل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات کی نشر و اشاعت غیرموزوں اور نامناسب ہے۔ افتخاردرانی نے کہا کہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ اہم فیصلوں سے متعلق جامع معلومات جاری کرے گا۔








