اسلام آباد/پلندری ۔ 30جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے طلبا ء و طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیمی سہولتیں فراہم کریں گے اور آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، پلندری غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگوں نے 1947ءمیں ڈوگرہ مہاراج کے خلاف عَلم بغاوت بلند …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا پلندری میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس کے افتتاح کے موقع پرخطاب

مزید خبریں
اسلام آباد/پلندری ۔ 30جولائی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے طلبا ء و طالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیمی سہولتیں فراہم کریں گے اور آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، پلندری غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے لوگوں نے 1947ءمیں ڈوگرہ مہاراج کے خلاف عَلم بغاوت بلند کیا اور خطہ کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا، آج پلندری میں علم کا ایک نیا دریچہ کھل گیا ہے اور یہاں علم کی نئی شمعیں روشن ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلندری میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سب کیمپس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








