پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے دلی مبارکباد اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دلی مبارکباد دی ہے۔ پیر …
پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات

مزید خبریں
پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات
انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے دلی مبارکباد
اسلام آباد ۔ 30جولائی (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دلی مبارکباد دی ہے۔ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی موجود تھے۔ انتخاب میں کامیابی پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سے دلی مبارکباد دی اور انتخابات کے بعد خطاب میں چین کے بارے میں چیئرمین تحریک انصاف کے خیالات کا خیرمقدم کیا۔ چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے بانیان کی جدوجہد تاریخ میں منفرد مقام کی حامل ہے، پاکستان کے انتظامی ڈھانچہ میں اصلاحات اور قانون کی بالادستی کے حوالہ سے تحریک انصاف کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں غربت کے خاتمہ کے حوالہ سے چیئرمین تحریک انصاف کا وژن قابل تعریف ہے۔








