اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صورتحال اتنہائی تشویشناک اور ابتر ہو چکی ہے ۔ وہاں ریاستی تشددمیں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔سرچ آپریشن کے بہانے خواتین کی آبرو ریزی اور اُنھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حریت قیادت کو نظر بند کیا جا چکا …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صورتحال اتنہائی تشویشناک اور ابتر ہو چکی ہے ۔ وہاں ریاستی تشددمیں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ۔سرچ آپریشن کے بہانے خواتین کی آبرو ریزی اور اُنھیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے حریت قیادت کو نظر بند کیا جا چکا ہے ۔ بلا جواز گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے سیاسی قیدیوں کو ہندوستان / نیو دہلی میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارصدر آزاد کشمیر نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ۔ جنہوں نے آج صدارتی کیمپ آفس اسلام آباد میں صدر سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتا رہے گا ۔ اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد کی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری و ساری رکھے گا ۔








