اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی ناظم الامور جان ہوور نے کہا ہے کہ پاک۔امریکہ تعلقا ت کا اہم ترین پہلو عوام ہیں،امریکی تعلیمی ادراوں سے فارغ التحصیل (الومنائی) پاکستانی نوجوان مستقبل میں ملکی قیادت سنبھال کر محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) کے دسویں یوم تاسیس …
امریکی ناظم الامور جان ہوور کاپاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) امریکی ناظم الامور جان ہوور نے کہا ہے کہ پاک۔امریکہ تعلقا ت کا اہم ترین پہلو عوام ہیں،امریکی تعلیمی ادراوں سے فارغ التحصیل (الومنائی) پاکستانی نوجوان مستقبل میں ملکی قیادت سنبھال کر محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ( پی یو اے این ) کے دسویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں تنظیم کے ارکان کی ا±ن کے علاقوں میں فلاح و بہبود کی خدمات کا بھی اعتراف کیاگیا۔ امریکی ناظم الامور جان ہوور نے اِس موقع پر یوم تاسیس کی اہمیت کو ا±جاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاک۔امریکہ تعلقا ت کا اہم ترین پہلو عوام ہیں اور تقریب میں موجود ایلومنائی جیسے افراد ہی مستقبل میں ملکی قیادت سنبھال کر محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کریں گے۔ایلومنائی کے علاقائی صدر سید علی حماد نے شرکاءپر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور امریکہ میں حاصل کیے گئے علم کو پاکستان بھر میں پھیلانے پرزور دیا۔








