چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی ساد گی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران خان کے چند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد …
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت

مزید خبریں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی ساد گی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے، عمران خان کے چند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب انتہائی ساد گی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری پروقار اور قومی تقریب ہوگی۔ تحریک انصاف نے یہ تقریب انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں عمران خان کے چند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی غیرملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تقریب سے کسی قسم کے تعیش یا تکلف کا اظہار نہیں کیا جائے گا۔








