اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر منڈال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 2 اگست کوکنٹرول لائن پر منڈال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گھاسلہ گاﺅںکی …
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی فورسزکی منڈال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارتی فورسزکی جانب سے ایل او سی پر منڈال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق 2 اگست کوکنٹرول لائن پر منڈال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں گھاسلہ گاﺅںکی 35سالہ نصرت بی بی زوجہ شکیل شہید ہوئیں۔ ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعرات کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے رواں سال اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پرجنگ بندی کی 1400 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 30 بے گناہ افراد شہید اور121 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بیگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناﺅنا،انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہے۔ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اوراپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔








