لاہور ۔ 3 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرنا ہوگا۔ …
آئندہ حکومت جرات مندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعلان کرے سینئر نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک

مزید خبریں
لاہور ۔ 3 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنے کے لئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کرنا ہوگا۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ مینو فیکچرنگ اور انفراسٹر کچر سیکٹرز میں پائیدار ترقی کیلئے طویل مدتی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا راستہ کھولنا ہوگا کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ حکومت جرات مندانہ اقتصادی پالیسیوں کا اعلان کرے تو ملکی اقتصادی حالات میں فوری بہتری ممکن ہے








