بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی کا دوسری پاک بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف اقتصادی بلکہ سماجی اور سیاسی لحاظ سے بھی ابھر رہا ہے،حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوری اقدار مستحکم ہو رہی ہیں، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے پر کشش ملک ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو برسلز …

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف اقتصادی بلکہ سماجی اور سیاسی لحاظ سے بھی ابھر رہا ہے،حالیہ انتخابات نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوری اقدار مستحکم ہو رہی ہیں، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کیلئے پر کشش ملک ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو برسلز میں دوسری پاک۔بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کانفرنس کااہتمام آر سی سی آئی اور برسلز انٹر پرائززکامرس انڈسٹری نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور توانائی بحران پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، پاکستان کے عوام دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ اور توسیع دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ راولپنڈی چیمبر کے تیس ارکان پر مشتمل وفد اور بیلجیئم کے مختلف حصوں سے تاجروں نے کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔سفیر نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث گزشتہ سال پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہاشمی کا کہنا تھا کہ 2015کے بعد بیلجیئم کو پاکستانی برآمدات میں 6فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستانی برآمدات زیادہ تر ٹیکسٹائل،سرجیکل،سپورٹس،لیدر،کاٹن اور فوڈ مصنوعات پر مشتمل ہیں۔