اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بیس سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت …
پاکستان کی افغان صوبہ پکتیا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بیس سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا کے شہر گردیز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں بیس سے زائد نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔پاکستان نے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان غم کی اس گھڑی میں افغانستان کے عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔








