دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی کرتی ہیں جو اپنی قومی زبان میں تعلیم حاصل کرتی ہیں، نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ

کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی نگراں وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ جامعہ اردو ملک کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی ہے، جلد ہی اسلام آباد کیمپس اپنی نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن اقبال، کراچی کیمپس کو پاکستان کی جامعات کے اسمارٹ کیمپس بنانے کے منصوبے میں شامل کرلیا ہے، وہ امید کرتے ہیں …

کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) وفاقی نگراں وزیر تعلیم محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ جامعہ اردو ملک کی ایک بڑی سرکاری یونیورسٹی ہے، جلد ہی اسلام آباد کیمپس اپنی نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن اقبال، کراچی کیمپس کو پاکستان کی جامعات کے اسمارٹ کیمپس بنانے کے منصوبے میں شامل کرلیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ وفاق کے اس ادارے کی ترقی کے لئے سب مل کر کام کریں گے اور یہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز وفاقی جامعہ اردو کے دورے کے موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ نگراں وفاقی نے کہا کہ جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایس الطاف حسین کی کوششوں سے جامعہ کے اسلام آباد کیمپس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے اورانہیں یہ جان کرنہایت خوشی ہوئی کہ یہ ملک کی واحد جامعہ ہے جہاں ملک بھر کے طلباتعلیم حاصل کررہے ہیں۔