ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کر دیا ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بہت اہمیت ہے۔ نگران وفاقی وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون

کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر خارجہ اور میری ٹائم عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کر دیا ہے، نئی پابندیوں کے باعث ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر مشکلات بڑھی ہیں، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی مسئلہ بھی سب کے لئے غور طلب ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت اہمیت ہے، کابینہ میں بھی …

کراچی ۔ 3 اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر خارجہ اور میری ٹائم عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کا آغاز کر دیا ہے، نئی پابندیوں کے باعث ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر مشکلات بڑھی ہیں، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی مسئلہ بھی سب کے لئے غور طلب ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی بہت اہمیت ہے، کابینہ میں بھی کہا کہ پاکستان کی زمین کو کسی کمپنی کو نہیں فروخت کی جائے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت (فیڈریشن ہاو¿س) میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پرکراچی پورٹ ٹرسٹ چئیرمین ریئر ایڈمرل جمیل اختر، چیئرمین پی این ایس سی رضوان احمد ،ایف پی سی سی آئی کے صدرغضنفربلور،نائب صدرطارق حلیم،سینئرنائب صدرمظہر ناصرنے بھی خطاب کیا جبکہ فیڈریشن کے نائب صدر وحیداحمد،سابق صدر زبیرطفیل،خالدتواب،حنیف گوہر،ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ،عبدالسمیع خان،شکیل ڈھینگڑااوردیگر بھی موجود تھے۔ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ کراچی میں سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کیلیے پلانٹ لگانا ہوگا۔ نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کم پانی سے نہیں بنائی جا سکتی، اگر بڑے ڈیم نہیں ہونگے تو پانی کا مسئلہ بڑھ جائے گا، ہمیں پانی کے چھوٹے ذخائر پر بھی کام کرنا ہوگا، پاکستان کو ایک ایسی پالیسی بنانی ہوگی جس میں پانی کو بھی اہمیت دینا ہوگی، سیلاب کے ذریعے بھی پاکستان کا ماضی میں کافی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کے بارے میں کچھ نہیں کیا گیا تو سب کو مشکلات ہوں گی، پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔