پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گلگت بلتستان میں گرلز سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گلگت بلتستان میں گرلز سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت ہم سکولوں کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے پرعزم ہیں، لڑکیوں کی تعلیم نئے پاکستان کیلئے لازمی ہے،عمران خان اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان میں گرلز سکول کو نذر آتش …

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گلگت بلتستان میں گرلز سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت
ہم سکولوں کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے، تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے پرعزم ہیں، لڑکیوں کی تعلیم نئے پاکستان کیلئے لازمی ہے،عمران خان

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان میں گرلز سکول کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا واقعہ قابل قبول نہیں۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سکولوں کیلئے سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے کیونکہ تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم نئے پاکستان کیلئے لازمی ہے۔