چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کا از خود نوٹس

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے 48گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے ضلع …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دیامر اور چلاس میں سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے 48گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سکولوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر از خود نوٹس لیا ہے اوریہ کارروائی 12سکولوں (جن میں زیادہ تر طالبات کے سکول شامل ہیں) کو نذر آتش کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر عمل مین لائی گئی ہے۔