ریاض۔ 9 اگست (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کو فوری تحفظ فراہم کرنے اور حوثی باغیوںکی قذاقی سے بحری جہازوں کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کے مستقل سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں …
بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کیا جائے،او آئی سی

مزید خبریں
ریاض۔ 9 اگست (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے بحر الاحمر میں عالمی جہاز رانی کو فوری تحفظ فراہم کرنے اور حوثی باغیوںکی قذاقی سے بحری جہازوں کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کے مستقل سفارت کاروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کی سرزمین کے تقدس کو پامال کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ اجلاس میں سعودی عرب کے 2 تیل بردار جہازوں پر حوثیوں کے دہشت گردانہ حملے، آبنائے باب المندب اور بحر الاحمر میں تجارتی اور مال بردار جہازوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کی گئی۔








