نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ کی وفاقی دارالحکومت میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 5.01 فیصد ہے جو بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرین پاکستان پروگرام کے تحت مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی محمد یوسف شیخ نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کاافتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 5.01 فیصد ہے جو بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے جنگلات منفرد اور متنوع ہیں جہاں ایندھن کے لئے لکڑی کے علاوہ دیگر کئی قسم کے پودے موجود ہیں۔ مختلف وجوہات کی بناءپر یہ جنگلات تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ شجر کاری نہ صرف ایکو سسٹم کے لئے ضروری ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گرین پاکستان پروگرام اور بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت قومی اور صوبائی سطحوں پر جنگلات کی بحالی کے لئے کئی بڑے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ابھی مزید مربوط کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کے ذریعے جنگلات کو فروغ دیا جاسکے۔