اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے، بھارت ریاستی جبر چھپانے کےلئے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت بھی نہیںدے رہا ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، افغانستان سیمت تمام مسائل کے پرامن …
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے، بھارت ریاستی جبر چھپانے کےلئے صحافیوں کو کشمیر جانے کی اجازت بھی نہیںدے رہا ہے، پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے، افغانستان سیمت تمام مسائل کے پرامن حل کیلئے اپنا کر دار ادا کرتے رہیں گے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی ہے، دفتر خارجہ کو اس کا علم نہیں تھا، تمام نان کیریئر ڈپلومیٹس اپنے کنٹریکٹ کے مطابق مستعفی سمجھے جائیں گے تاوقتکہ نئی حکومت انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت نہ کرے۔ جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بھارتی ریاتی دہشت گردی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے آرٹیکل اے۔35 کی منسوخی کے خلاف مکمل ہڑتال کی۔ ترجمان نے کہا کہ آرٹیکل اے۔35 کا خاتمہ کشمیریوں کو مستقل رہائشی حق سے محروم اور اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتہ کے دوران 12 کشمیریوں کوشہید کیا، بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔








