چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ اور فروغ تعلیم ناگزیر ہے، بلوچستان میں نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن کرنے کےلئے مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرکے ان سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے تعلق …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ اور فروغ تعلیم ناگزیر ہے، بلوچستان میں نوجوان نسل کے مستقبل کو روشن کرنے کےلئے مواقع موجود ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل تعلیم حاصل کرکے ان سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوںکے 180 طلباءو طالبات اور فیکلٹی ممبران سے گزشتہ رات پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے اور سی پیک منصوبہ جات سے بلوچستان کی عوام اور خاص طور پر پڑھے لکھی نوجوان نسل بھرپور استفادہ کر سکتی ہے، اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کےلئے نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مقصد کو فروغ دینا ہو گا، تعلیم کا مقصد صرف سرکاری ملازمت کے حصول کےلئے نہیں ہونا چاہئے بلکہ شعور کو اجاگر کرنے اور معاملات کو سمجھنے کےلئے ہونا چاہئے۔