میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تیار کردہ پی ایم ایس ایس ژوب کی کمشننگ

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تیار کردہ پی ایم ایس ایس ژوب کی کمشننگ منصوبے کی تکمیل پاک چین دوستی اور تعاون کی ایک اور درخشاں مثال ہے، وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تیار کردہ پی ایم ایس ایس ژوب کی کمشننگ تقریب کا انعقادجمعرات کو کراچی شپ یارڈ میں ہوئی ۔ترجمان پاک …

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تیار کردہ پی ایم ایس ایس ژوب کی کمشننگ
منصوبے کی تکمیل پاک چین دوستی اور تعاون کی ایک اور درخشاں مثال ہے، وائس ایڈمرل عبدالعلیم کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے لیے تیار کردہ پی ایم ایس ایس ژوب کی کمشننگ تقریب کا انعقادجمعرات کو کراچی شپ یارڈ میں ہوئی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف (پرسنیل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔میری ٹائم پٹرول ویسل پی ایم ایس ایس ژوب کی تعمیر کراچی شپ یارڈ میں چین کے تعاون سے کی گئی ہے۔چیف آف سٹاف (پرسونل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل پاک چین دوستی اور تعاون کی ایک اور درخشاں مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس ایس ژوب کی پی ایم ایس اے میں شمولیت سے ہماری قومی بحری حدود کے تحفظ میں معاونت ہوگی ۔