اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ زیر التواءہونے کے باعث عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب …
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ زیر التواءہونے کے باعث عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس واپس لے لیا ہے جس کے بعد عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔








