پاکستان کا سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پرتشویش کا اظہار موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمعرات کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تنازعہ پر تشویش ہے اور موجودہ صورتحال میں پاکستان …

اسلام آباد ۔ 09 اگست (اے پی پی) پاکستان نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات میں بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ جمعرات کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تنازعہ پر تشویش ہے اور موجودہ صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ تمام ملکوں کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں کی حمایت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم او آئی سی کے اس بیان سے مکمل اتفاق کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کی مانند سعودی عرب کو علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بے حد عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تاریخی و برادرانہ تعلقات اور اصولوں کی بنیاد پر ملکی خود مختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔