بیروت ۔ 10 اگست (اے پی پی) لبنان کی عسکری و سیاسی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سے سماجی و سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حزب اللہ کے پارلیمانی گروپ نے اس بیان میں مزید کہا کہ وہ حکومتی سازی میں تاخیر پر تشویش رکھتے ہوئے ملک کے تمام فریقوں کو …
لبنان میں حکومت سازی میں تاخیر نقصان دہ ہوگی، حزب اللہ

مزید خبریں
بیروت ۔ 10 اگست (اے پی پی) لبنان کی عسکری و سیاسی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل میں تاخیر سے سماجی و سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حزب اللہ کے پارلیمانی گروپ نے اس بیان میں مزید کہا کہ وہ حکومتی سازی میں تاخیر پر تشویش رکھتے ہوئے ملک کے تمام فریقوں کو مستقبل میں عدم اتفاق اور انتشار کے خطرات سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہ بیان اس پارلیمانی گروپ کی ہفتہ وار میٹگ کے بعد جاری کیا گیا۔ دوسری جانب نامزد وزیراعظم سعد الحریری اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے بھی نئی پارلیمنٹ کی ساخت اور ہئیت پر سیاسی گروپوں میں اتفاق کو ضروری قرار دیا ہے۔








