واشنگٹن ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکی وزارت خارجہ نے افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے موجودہ صدر جوزف کابیلا کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نہ بننے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کابیلا کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتشار کے شکار اس افریقی ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو …
کابیلا کا دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بننا قابل تحسین ہے، امریکی وزارت خارجہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکی وزارت خارجہ نے افریقی ملک جمہوریہ کانگو کے موجودہ صدر جوزف کابیلا کی جانب سے آئندہ صدارتی انتخابات میں امیدوار نہ بننے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کابیلا کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انتشار کے شکار اس افریقی ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ وز ترجمان نے مزید کہا کہ اس کی توقع کی جاتی ہے کہ کانگو کی حکومت، اپوزیشن، ملکی افواج کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے رہنما صدر کابیلا کے فیصلے سے متفق ہوتے ہوئے جمہوری روایات کے احترام کریں گے۔ جمہوریہ کانگو میں صدارتی انتخابات رواں برس 23 دسمبر کو ہو رہے ہیں۔








