سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک کا بیان

لاہور ۔ 10 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی آئندہ حکومت کے متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پر زور دیا ہے کہ ایڈ کی بجائے …

لاہور ۔ 10 اگست (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے چیئرمین افتخار علی ملک نے ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے رجوع کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی آئندہ حکومت کے متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پر زور دیا ہے کہ ایڈ کی بجائے ٹریڈ پر انحصار اور ملک میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ ملک معاشی و اقتصادی خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار ہوسکے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی اور یونائٹڈ بزنس گروپ سمیت ملک کے بڑے بزنس لیڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ ان کی روشنی میں مستقبل کی مالیاتی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔