اسلام آباد ۔10 اگست(اے پی پی) 15 ویں نومنتخب قومی اسمبلی پیر کو حلف اٹھائے گی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے …
پندرھویں نومنتخب قومی اسمبلی پیر کو حلف اٹھائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10 اگست(اے پی پی) 15 ویں نومنتخب قومی اسمبلی پیر کو حلف اٹھائے گی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں اعلیٰ فوجی و سول حکام، غیر ملکی سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست (پیر) کو صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 91(4) کے تحت عام انتخابات کے دن سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنا لازم ہے۔








