اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف …
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو صبح 10 بجے طلب کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 13 اگست کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں صبح 10 بجے طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے 15 ویں قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں 15 ویں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔








