صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ کو بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بنک کا درجہ دینے اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے لئے غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹ کھولنے کی تجویز دیدی

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بنک کا درجہ دینے اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے لئے غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹ کھولنے کی تجویز دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ سے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے بینک آف آزاد جموں وکشمیر کو شیڈول بنک کا درجہ دینے اور بین الاقوامی ترسیلات زر کے لئے غیر ملکی کرنسی اکاﺅنٹ کھولنے کی تجویز دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ سے ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے گورنر سٹیٹ بنک کو بتایا کہ آزاد جموں وکشمیر بنک 2005ءحکومت آزادکشمیر نے ایکٹ آف اسمبلی کے تحت قائم کیا اس بنک کے قیام کا مقصد آزادکشمیر کی معاشی و سماجی ترقی کو تیز تر کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر کے دس اضلاع میں بنک آف آزاد جموں وکشمیر کی 68برانچیں مختلف علاقوں میں قائم ہیں جبکہ اس بنک کا ڈیپازٹ ساڑے 9 ارب روپے سے تجاوز کر گئے ہیں ۔