اقوام متحدہ ۔ 10 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں یمن میں برسرپیکار تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنی کارروائیوں میں عام شہریوں کو …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 10 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے یمن میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں درجنوں بچوں کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں یمن میں برسرپیکار تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور اپنی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔ انہوں نے بچوں کو لے جانے والی بس پر فضائی حملے کی غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں حملے میں مارے جانے والے بچوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناءیونیسف کی سربراہ ہنریٹا فور نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔انہوں نے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔








