عمران خان کی وزیراعظم کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے تین سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، فیصل جاوید خان

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیراعظم کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے تین سابق ممتاز کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بیان میں …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی وزیراعظم کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے تین سابق ممتاز کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پرانے دوستوں اور بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر، کیپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔