اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے بلوچستان کے طلباءکےلئے سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے 50 وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وظائف گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح پر طلبا کو دیئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادار طلبا کو سعودی عرب کی بہترین جامعات میں …
سعودی حکومت کا بلوچستان کے طلباءکےلئے سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے 50 وظائف دینے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے بلوچستان کے طلباءکےلئے سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے 50 وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ وظائف گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح پر طلبا کو دیئے جائیں گے تاکہ بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادار طلبا کو سعودی عرب کی بہترین جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد دی جا سکے۔ ان وظائف کے تحت نہ صرف تعلیم بلکہ دیگر تمام اخراجات فراہم کئے جائیں گے بلکہ طلباءکو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا اور ان وظائف کی تعداد اگلے سال سے دوگنی کر دی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ طلباءکو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سلسلہ میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں جمعہ کو ملاقات کی اور انہیں ان وظائف کے بارے میں آگاہ کیا۔








