اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین سے لبنان اور نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیروں نے جمعہ کو الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے سفرا کو ہدایت کی کہ وہ جن ملکوں میں جا رہے ہیں ان کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کریں۔ انہوں نے لبنان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سے کہا کہ پاکستان لبنان کے …
صدرِ مملکت ممنون حسین سے لبنان اور نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیروں کی الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین سے لبنان اور نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیروں نے جمعہ کو الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے سفرا کو ہدایت کی کہ وہ جن ملکوں میں جا رہے ہیں ان کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت اور گہرائی پیدا کریں۔ انہوں نے لبنان کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ اسلامی دنیا کا نہایت اہم ملک ہے۔ اس کے ساتھ روایتی طور پر پاکستان کے تعلقات نہایت خوشگوار اور گہرے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفیر سے ملاقات میں صدر مملکت نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات میں اضافے پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیم کے لیے پاکستانی طلبہ کو نیوزی لینڈ بھجوانے پر توجہ دیں تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو بھی تعلیم کی اعلیٰ سہولتیں میسر آسکیں۔








