پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے توقع ظاہر کی ہے کہ 18 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین پارلیمنٹ 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے اور اسی روز سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے توقع ظاہر کی ہے کہ 18 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومنتخب اراکین پارلیمنٹ 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے اور اسی روز سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی سے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اراکین سے متعلق کوئی فیصلہ ابھی تک حتمی نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ منسٹر انکلیو کی تزئین و آرائش پر جاری کام کی وجہ سے پنجاب ہاﺅس میں قیام کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھارت کے سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کیپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔