اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ حکومت کی ترجیح رہی ہے، پاکستان کے برابر کے شہری ہونے کے ناطے ہمارے دکھ اور خوشیاں مشترکہ ہیں، یہ دن قومی زندگی میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ہم آہنگی اور اتحاد کے قومی عزم کا عکاس ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے …
نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا ہے کہ مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ حکومت کی ترجیح رہی ہے، پاکستان کے برابر کے شہری ہونے کے ناطے ہمارے دکھ اور خوشیاں مشترکہ ہیں، یہ دن قومی زندگی میں تمام مذاہب کے لوگوں کی ہم آہنگی اور اتحاد کے قومی عزم کا عکاس ہے۔ اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ 11 اگست کو ہمارے قومی کیلنڈر پر خصوصی دن کا مقام حاصل ہے، جب ہم نے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے قائداعظم کے تصورات کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس روز ہم اپنے اس عزم کو دہراتے ہیں جو ہمارے عظیم رہنماﺅں نے دیگر مذاہب، ذات اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی تاریخ ہمیشہ اقلیتوں کو حقوق دینے سے مزین ہے، اسلام کے اوائل میں جب مدینہ میں مسلمان اکثریت میں آئے تو انہوں نے غیر مسلموں کے ساتھ وقار کا سلوک کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا، مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ حکومت کی ترجیح رہی ہے، 11 اگست 1947ءکو قائداعظم نے قانون ساز اسمبلی میں اپنے تاریخی خطاب میں جدید اور روشن خیال پاکستان کے لئے رہنما اصول وضع کئے جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو پاکستان میں مساوی حقوق اور مواقع دینے کا اعلان کیا۔ قائداعظم کے اس جدید اور روشن خیال پاکستان کے تصور کی جھلک 1973ءکے متفقہ آئین میں بھی واضح نظر آتی ہے۔








